کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال میں تقریبا سبھی نے معاشرتی تنہائی اختیار کررکھی ہے، اداکارہ عائشہ عمر چاہتی ہیں کہ وہ سب سے اکگ تھلگ ہو کر پہاڑوں میں جا بسیں۔
اداکارہ نےانسٹا گرام پر فلم ڈھائی چال کی شوٹنگ کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ بلوچستان کے پہاڑوں کے سامنے موجود ہیں ۔
یہ تصویر نومبر 2019 میں کھینچی گئی تھی۔
اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کہیں پہاڑوں میں خود کو معاشرتی تنہائی کا شکار
کرنا چاہتی ہیں۔
اس سے قبل کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا پرآگہی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس حوالے سے ہم سبھی کو احتیاطی تدابیراختیار کرنی چاہئیں۔
0 تبصرے