(27 مارچ 2020سندھ حکومت کی ہدایت پر نماز جمعہ کے آج محدود اجتماعات ہونگے،باجماعت نماز کی ادائیگی پر آئین کے سیکشن 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومت سندھ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی تھی,جس کے تحت مساجد میں باجماعت نماز پر پانچ اپریل تک پابندی ہوگی،اس دوران پانچ سے زائد افراد باجماعت نماز ادا نہیں کرسکتےباجماعت نماز کی ادائیگی پر آئین کے سیکشن ایک سو اٹھاسی کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر سندھ میں لاک ڈاون آج پانچویں روز بھی جاری ہے، لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کی جانب سے بے احتیاطی کا مظاہرہ کیا جارہا ہےصوبائی حکومت کا کہنا ہے اگر شہریوں نے لاک ڈاؤن کو سنجیدہ نہ لیا تو کرفیو بھی نافذ کیا جاسکتا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چار سو بیس ہوگئی ہےان میں سے دو سو پینسٹھ مریض سکھرایک سو اکتالیس کراچی اور ایک حیدرآباد میں زیرعلاج ہےجبکہ چودہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں،صحت ہونے والوں مریضوں میں تیرہ کا تعلق کراچی جبکہ ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہےصوبے میں اب تک کورونا وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے
0 تبصرے