بیجنگ! (24 مارچ 2020) کورونا وائرس کے بعد چین میں نیا وائرس نے دستک دے دی۔
چین کے شہر ووہان سے اٹھنے والا کورونا وائرس دنیا بھر میں تباہی مچا رہا ہے ۔ چین میں ہی ایک نئے وائرس نے سر اٹھانا شروع کر دیا ہے جسے ہنٹا وائرس کا نام دیا گیا ہے۔ چین کےصوبے حنان سے اٹھنے والی وبا ہنٹا وائرس سے ایک چینی شہری ہلاک ہو گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہنٹا وائرس سے دیگر 32افراد میں اس وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ وائرس بھی کورونا وائرس جیسا خطرناک ہے اور ایک دوسرے کو چھونے سے منتقل ہوتا ہے. اس بات کا بھی مشاہدہ کیا گیا ہے کہ ان 32 افراد میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ ہونے کے باعث یہ وائرس پھیلا۔
غیر ملکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ وبا چوہوں سے اٹھی ہے. ہنٹا وائرس کی علامات میں سر میں درد، پٹھوں کا درد، سر چکرانا ,اور سردی لگنا شامل ہے. ہنٹا وائرس کے باعث بھی مریضوں کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے