اسلام آباد (30 مارچ 2020) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے او آئی سی کے اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے چیلنج نے دنیا بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں گزشتہ 8 ماہ سے جاری مسلسل کرفیو سے ادویات اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔ 80 لاکھ کشمیری بھارتی استبداد سے نجات کیلئے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کی توجہ کے منتظر ہیں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنا نمائندہ خصوصی پاکستان اور آزاد کشمیر بھجوانے پر سیکریٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے