گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے ریکارڈ 65 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، بدھ کے روز بھی امریکہ میں 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے.

واشنگٹن (. 10 جولائی 2020ء) کورونا کے خلاف جنگ میں سپر پاور امریکہ کے تمام حربے ناکام۔ گزشتہ 24 گھنٹوں,میں کورونا کے ریکارڈ 65 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، بدھ کے روز بھی امریکہ میں 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سپر پاور امریکہ کے کورونا کی روک تھام کے لیے اپنائے گئے تمام حربے ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ اس وقت امریکہ میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد  کی یومیہ تعداد اپنی ریکارڈ سطح کو پہنچ گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے 65 ہزار 551 افراد متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد  متاثرین کی کل تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کر
گئی ہے۔ 

فرانسیسی خبر رساں ادارے نے جان ہاپکنز یونیورسٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 33 ہزار 195 ہو گئی . خبر ایجنسی کے مطابق اس سے قبل بدھ کے روز بھی امریکہ میں کورونا وائرس کے 60 ہزار 200 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔