چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کے معاملے کو مزید اچھالا گیا اور بحث کا عمل جاری رہا تو سی پیک پر سوالات اٹھ سکتے ہیں، جس کے باعث معاملے کو حل کرنے کیلئے چین کو دخل اندازی کرنا پڑسکتی ۔چائنہ مارننگ پوسٹ.
وزیراعظم کے معاون خصوصی اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ پرپیزااسکینڈل الزامات کی بازگشت چینی میڈیا میں بھی ہونے لگی، چینی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا معاملہ جلد حل نہ ہوا تو چین معاملے میں دخل اندازی کرسکتا ہے.علی بابا گروپ سے وابستہ چینی اخبار چائنہ مارننگ پوسٹ کے ٹوم حسین نے خبرشائع کی ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کیخلاف پیزاکرپشن اسکینڈل کے آنے پر چین کی دخل اندازی کا خدشہ ہے۔ اخبار نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت نے اس اسکینڈل پر جلد قابو پالیا تو پھر یہ معاملہ دب جائے گا۔ لیکن اگر اس معاملے کو اچھالاگیا اور بحث کا عمل جاری رہتا ہے تو پھر سی پیک پر سوالات اٹھ سکتے ہیں.
علی بابا گروپ سے وابستہ چینی اخبار چائنہ مارننگ پوسٹ کے ٹوم حسین نے خبرشائع کی ہے کہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کیخلاف پیزاکرپشن اسکینڈل کے آنے پر چین کی دخل اندازی کا خدشہ ہے۔ اخبار نے کہا کہ اگر پاکستانی حکومت نے اس اسکینڈل پر جلد قابو پالیا تو پھر یہ معاملہ دب جائے گا۔ لیکن اگر اس معاملے کو اچھالاگیا اور بحث کا عمل جاری رہتا ہے تو پھر سی پیک پر سوالات اٹھ سکتے ہیں.
0 تبصرے